برمودا ٹرائی اینگل کیا ہے؟پڑھئے چند حقائق

برمودا ٹرائی اینگل کیا ہے؟پڑھئے چند حقائق

برمودا ٹرائی اینگل کیا ہے؟پڑھئے چند حقائق 31 مئی 2018 (18:05) 6:05 PM, May 31, 2018

برمودا ٹرائی اینگل (اردو دنیا ویب ڈیسک ) برمودا ٹرائی اینگل کا نام اس علاقے میں پیش آنے والے پراسرار واقعات کی وجہ سے خوف، دہشت اور موت کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس علاقے میں کئی بحری جہاز اور طیارے مسافروں سمیت ایسے غائب ہوئے جن کا نام و نشان آج تک نہیں مل سکا، سائنسدان اس جزیرے سے متعلق کئی تحقیقات کرچکے ہیں لیکن آج تک اس کی پراسراریت کا راز نہیں کھول سکے کہ آخر طویل قامت بحری جہاز اچانک کس طرح غائب ہوجاتے ہیں اور اب اچانک برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک اوربرطانوی اخبار کے مطابق برمودہ ٹرائی اینگل میں یہ جزیرہ رواں سال اپریل میں سامنے آیا تھا، مقامی افراد نے اس جزیرے کو ’’چلی‘‘ کا نام دیا ہے،امریکا کی شمالی ریاست کیرولینا کے ساحل ’کیپ بوینٹ‘ کے بالمقابل ظاہر ہرنے والے ایک میل لمبے اور 400 فٹ چوڑے اس جزیرے میں تا حد نگاہ ریت ہی ریت نظر آتی ہے جبکہ اس پر مردہ مچھلیوں، شارکس اور سیپیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

فی الحال اس جزیرے کی ماہیت کا پتہ نہیں چل سکا ، سائنسدانوں کے مطابق یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ یہ جزیرہ مستقل قائم رہے گا یا دوبارہ سمندر کا حصہ بن جائے گا۔