آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کی کتاب

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کی کتاب"سپاہی کرونیکلز"- سازش نہیں بلکہ حد درجے کی بیوقوفی ہے۔ جنرل پرویز مشرف کا دعوی

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کی کتاب"سپاہی ... 31 مئی 2018 (16:56) 4:56 PM, May 31, 2018

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق فوجی حکمران جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کی کتاب"سپاہی کرونیکلز" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سپاہی کرونیکلز"- سازش نہیں تھی بلکہ حد درجے کی بیوقوفی ہے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کے نام کو ای سی ایل میں ڈالے جانے اور ایک بورڈ کی ان سے متعلق انکوائری پرمشرف نے کہا کہ "فوج کو فیصلہ کرنےدیں"۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے ٹا ک گفتگو کرتے ہوئے مشرف نے کہا کہ "میں حیران ہو گیا تھا کہ جب مجھے چلا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور راہ کے سربراہ نے اکٹھے کتاب تحریر کی ہےکہ دو افراد مختلف نظریات کے ساتھ ملکر ایک کتاب کیسےتحریر کرسکتے ہیں."

مشرف نے دعوی کیا کہ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کو سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنی کمزور کارکردگی کے باعث برطرف کردیا گیاتھا۔

1998 کے کارگل آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے، مشرف نے دعوی کیا کہ درانی نے اپنی کتاب میں آپریشن پر تنقید کی ہے کیونکہ "میں نے اسے کامیابی سے نمٹا دیا تھا".

متعلقہ خبریں