چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے قومی انشورنس کارپوریشن کیس کے اہم گواہ کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے قومی انشورنس کارپوریشن کیس کے اہم گواہ کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے قومی انشورنس کارپوریشن کیس کے اہم گواہ کو ... 31 مئی 2018 (16:11) 4:11 PM, May 31, 2018

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے لاہور میں این اے سی ایل کرپشن کیسز کی سماعت کی -نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں 72 جب کہ لاہور میں تین گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں اور ملزم ایاز خان ریمانڈ پر زیر حراست ہیں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ کاروائی گزشتہ آرڈر سے پہلے کی ہے نیب کو ہرگز رعایت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی -اس کے بعد انہوں نے لاہور اور کراچی میں زیر سماعت کرپشن کیسز کا جائزہ لیا اور زیر سماعت چاروں ریفرنسز کا فیصلہ دس دن کے اندر کرنے کا حکم دے دیا ہے -اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے محسن وڑائچ جو کہ

قومی انشورنس کارپوریشن کیس کے اھم گواہ ہیں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے -

متعلقہ خبریں