شیخ رشید معجزانہ طور پر پر ساری زندگی کے لیے نااہل ہونے سے بچ گئے ہیں - جانئے کیسے۔

شیخ رشید معجزانہ طور پر پر ساری زندگی کے لیے نااہل ہونے سے بچ گئے ہیں - جانئے کیسے۔

شیخ رشید معجزانہ طور پر پر ساری زندگی کے لیے نااہل ہونے سے بچ گئے ہیں - جانئے ... 31 مئی 2018 (14:31) 2:31 PM, May 31, 2018

اسلام آباد:معروف صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ : شیخ رشید معجزانہ طور پر پر ساری زندگی کے لیے نااہل ہونے سے بچ گئے ہیں -کیونکہ ایک دن بعد موجودہ اسمبلی کے ختم ہو جانے کے بعد شیخ رشید کی نااہلی کا فیصلہ بے اثر ہو جائے گا -سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی ساری زندگی کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا -تاہم ناہلی کی یہ تلوار شیخ رشید کے سر پر بھی لٹک رہی تھی - شیخ رشید جے حوالے سے بھی جہانگیر ترین اورنواز شریف جیسی ہی شکایات تھیں -

شیخ رشید کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ شیخ رشید کے کیس کی سماعت ہوئی اور ان کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر کیا گیا اور پچھلے دو ماہ سےشیخ رشید نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہے اور اب یہ سوچ جنم لے رہی ہے کہ موجودہ اسمبلیاں ایک دن کے بعد اپنی مدت پوری کر رہی ہیں -اورشیخ دشید کے سر سے نااہلی کی تلوار ہٹ جائے گی کیونکہ اب جب اسمبلیاں ہی موجود نہیں ہوں گی تواگر ان کی ناہلی کا فیصلہ آبھی جائے تو و تاحیات نا اہل نہیں ہوں گے -مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل عوان نے عدالت میں یہ درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے 2013 کے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے تھے اور غلط ڈیکلریشن جمع کرایا تھا اس لیے ان کو تاحیات ناہل قرار دیا جائے

متعلقہ خبریں