ایک اور علیحدہ صوبے کا نعرہ بلند کر دیا گیا۔

ایک اور علیحدہ صوبے کا نعرہ بلند کر دیا گیا۔

ایک اور علیحدہ صوبے کا نعرہ بلند کر دیا گیا۔ 31 مئی 2018 (12:16) 12:16 PM, May 31, 2018

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور عوامی ملی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیار توال نے بلوچستان میں پختونوں کیلئے الگ صوبے کا مُطالبہ کر دیا ہے . اُن کا کہنا ہے کہ ہم اپنا علیحدہ صوبہ چاہتے ہیں اس صوبے کیساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں جہاں ہمارے ساتھ ناروا سلوک قائم کیا گیا ہے ۔

اُنھوں نے مُخالف پارٹی کو مُخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلٰی آپ کا ہو گا ,گورنر آپ کا ہو گا ,اسمبلی آپ کی ہو گی ,اکثریت آپ کی ہو گی .پختونوں کیلئے آج تک آپ نے کیا ہی کیا ہے . بلوچستان میں پختونوں کہ شناخت ختم کی جارہی ہے .اب ہم خاموش نہیں رہیں گے . میں اس سرزمین کا مالک ہونے کی حیثیت سے یہ مطالبہ کروں گا کہ اب پختونوں کیلئے الگ صوبہ ہونا چاہئیے.

متعلقہ خبریں