کپتان کی تیز باؤلنگ جاری ،ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔

کپتان کی تیز باؤلنگ جاری ،ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔

کپتان کی تیز باؤلنگ جاری ،ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ 31 مئی 2018 (11:57) 11:57 AM, May 31, 2018

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف میں ایک اور مسلم لیگ کے نمائندے کی شمولیت کا اعلان ،بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد رئیس محموب احمد تحریکِ انصاف میں شامل ہو گئے .رحیم یارخان کے ایم پی اے رئیس محبوب خان نے پی ٹی آئی جوائن کر لی ہے. عمران خان نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی ہے ۔

اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے . رئیس محبوب خان , ن لیگ کے ٹکٹ پر 2013 میں پی پی 299 سے رُکنِ قومی اسمبلی مُنتحب ہوئے تھے ۔

یاد رہے کہ آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو منعقد ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق، 86436 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، پنجاب میں 48667 اور سندھ میں 18،647 شامل ہیں.وفاقی انتظامیہ قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختون خواہ میں 14655 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے اور 4،467 بلوچستان میں ہوں گے. الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا ، جس کے مطابق انتخابات میں 20ارب سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، جن کے مطابق آئندہ انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے.

متعلقہ خبریں