جو ن ایلیا:یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پر تھا .....میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا

جو ن ایلیا:یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پر تھا .....میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا

جو ن ایلیا:یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پر تھا .....میں ہی دائیں بائیں اور ... 31 مئی 2018 (11:46) 11:46 AM, May 31, 2018

جانے کہاں گیا ہے وہ وہ جو ابھی یہاں تھا

وہ جو ابھی یہاں تھا وہ کون تھا کہاں تھا

تا لمحۂ گزشتہ یہ جسم اور سائے

زندہ تھے رائیگاں میں جو کچھ تھا رائیگاں تھا

اب جس کی دید کا ہے سودا ہمارے سر میں

وہ اپنی ہی نظر میں اپنا ہی اک سماں تھا

کیا کیا نہ خون تھوکا میں اس گلی میں یارو

سچ جاننا وہاں تو جو فن تھا رائیگاں تھا

یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پر

تھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا

اس شہر کی حفاظت کرنی تھی ہم کو جس میں

آندھی کی تھیں فصیلیں اور گرد کا مکاں تھا

تھی اک عجب فضا سی امکان خال و خد کی

تھا اک عجب مصور اور وہ مرا گماں تھا

عمریں گزر گئی تھیں ہم کو یقیں سے بچھڑے

اور لمحہ اک گماں کا صدیوں میں بے اماں تھا

جب ڈوبتا چلا میں تاریکیوں کی تہ میں

تہ میں تھا اک دریچہ اور اس میں آسماں تھا