نقل کرنے پر ڈانٹا کیوں۔چودہ سالہ طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔

نقل کرنے پر ڈانٹا کیوں۔چودہ سالہ طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔

نقل کرنے پر ڈانٹا کیوں۔چودہ سالہ طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر چھت سے کود کر ... 31 مئی 2018 (04:26) 4:26 AM, May 31, 2018

متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارت کی ایک چودہ سالہ طالبہ نے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے اور والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر عمارت کی 17 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق دبئی کے قریب "ابراج بحیرات جمیرا" کے مقام پر ایک خاکروبہ نے پولیس کو بتایا کہ کوڑے کے ڈھیر پر ایک بچی کی لاش پڑی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ لڑکی نے امتحان میں نقل کرتے پکڑے جانے اور والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر خود کشی کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے استاد کا کہنا ہے کہ اس نے امتحان میں بھارتی طالبہ کی نقل پکڑی تھی اور اسے سختی سے منع کیا تھا کہ وہ ایسی حرکت دوبارہ نہیں کرے گی۔ تاہم نقل کی واردات کا علم لڑکی کے والد کو بھی ہوگیا تھا.

لڑکی کے گھر لوٹتے ہی والد نے اس کی سخت ڈانٹ ڈپٹ کی۔ اس کے بعد وہ پلازے میں موجود اپنے کمرے میں گئی دروازہ اندر سے بند کر دیا اور کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ والدین اس سارے واقعے سے لاعلم تھے۔

متعلقہ خبریں