امن و استحکام کا مشن ابھی نامکمل ہے، قیام امن کیلئے ابھی مزید منزلیں طے کرنی ہیں۔ حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔

امن و استحکام کا مشن ابھی نامکمل ہے، قیام امن کیلئے ابھی مزید منزلیں طے کرنی ہیں۔ حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔

امن و استحکام کا مشن ابھی نامکمل ہے، قیام امن کیلئے ابھی مزید منزلیں طے کرنی ... 31 مئی 2018 (04:00) 4:00 AM, May 31, 2018

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہملک سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے امن اور استحکام کے راستے پرگامزن ہے لیکن امن و استحکام کا مشن ابھی نامکمل ہے، قیام امن کیلئے ابھی مزید منزلیں طے کرنی ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کوئٹہ کادورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹاف کالج میں آفیسرز اور فیکلٹی آف کمانڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے امن اور استحکام کے راستے پرگامزن ہے لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو بلوچستان سے متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معاشی، اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں