دبئی ائیر پورٹ پر ایک مہینے میں کتنے مسافروں کی آمدورفت رہتی ہے۔تعداد جانکر آپ بھی کہیں گےواقعی دبئی دبئی ہے

دبئی ائیر پورٹ پر ایک مہینے میں کتنے مسافروں کی آمدورفت رہتی ہے۔تعداد جانکر آپ بھی کہیں گےواقعی دبئی دبئی ہے

دبئی ائیر پورٹ پر ایک مہینے میں کتنے مسافروں کی آمدورفت رہتی ہے۔تعداد جانکر ... 31 مئی 2018 (03:36) 3:36 AM, May 31, 2018

متحدہ عرب امارات کےشہر دبئی میں قائم ہوائی اڈوں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2018ء میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈٰے پر 76 لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ہوائی اڈے پہنچنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 7613155 رہی۔ یہ تعداد گزشتہ برس یعنی اپریل 2017ء میں 7622946 مسافروں کے مقابلے میں 0.1 فی صد کم رہی۔

رواں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ استعمال کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 30354349 رہی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران مسافروں کی تعداد 30119542 کے مقابلے میں 0.8 فی صد زیادہ ہے ۔

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ساتھ معاملات میں شرح نمو کے لحاظ سے مشرقی یورپ پہلے نمبر پر رہا جس کی شرح نمو 28 فی صد ہے ۔

مسافروں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جس کے مسافروں کی تعداد 1027267 رہی۔ دوسری پوزیشن سعودی عرب کی رہی جس کے مسافروں کی مجموعی تعداد 640556 رہی۔

متعلقہ خبریں