پچاس برس سے اوپر عمر میں خاتون اداکار کے بچّے کی پیدائش، عمر رسیدہ ماؤں پر نئی بحث

پچاس برس سے اوپر عمر میں خاتون اداکار کے بچّے کی پیدائش، عمر رسیدہ ماؤں پر نئی بحث

پچاس برس سے اوپر عمر میں خاتون اداکار کے بچّے کی پیدائش، عمر رسیدہ ماؤں پر ... 31 جولائی 2018 (14:53) 2:53 PM, July 31, 2018

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی خاتون اداکار بریگیٹ نیلسن کے یہاں 54 برس کی عمر میں پانچویں بچّے کی پیدائش نے اُن خواتین کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے بحث کا دروازہ کھول دیا ہے جو بڑی عمر میں بچے جنم دینے کے لیے IVF کا استعمال کر رہی ہیں۔

بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ماؤں کی اوسط عمر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے کیوں کہ بانجھ پن کے علاج کا رخ کرنے والی خواتین بڑھ رہی ہیں تا کہ بچّہ پیدا کرنے کی عمر میں اضافہ کیا جا سکے۔برطانوی ادارے "برٹش پریگنینسی ایڈوائزری سروس" کی سربراہ کیتھرین اوبرائن کہتی ہیں کہ "ہمیں خواتین کو اعتماد دینا ہو گا تا کہ وہ یہ فیصلہ خود سے کر سکیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایسی طبّی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کریں جو ان کے فیصلے کو سپورٹ کریں نہ کہ ان خواتین کو ایسے وقت میں بچے پیدا کرنے پر قائل کریں جو اُن کے لیے مناسب نہ ہو"۔ڈینش خاتون اداکار نیلسن کے مطابق وہ اُن بیضوں کے استعمال کے ذریعے حاملہ ہوئیں جو انہوں نے اپنی عمر کی چالیس کی دہائی کے دوران منجمد کروائے تھے۔

یاد رہیکہ یہ عناصر ہمارے خاندانی نظام کوبھی ختم کر کے اس نہج پر لا نا چاہتے ہیں۔اپنے مذہب اور کلچر کو مقدم رکھیں

متعلقہ خبریں