عثمان بزدارکومستقل وزیراعلیٰ لائے ہیں،عثمان بزدار دلیرآدمی ہیں،تھوڑا وقت دیں،وزیراعظم

 عثمان بزدارکومستقل وزیراعلیٰ لائے ہیں،عثمان بزدار دلیرآدمی ہیں،تھوڑا وقت دیں،وزیراعظم

 عثمان بزدارکومستقل وزیراعلیٰ لائے ہیں،عثمان بزدار دلیرآدمی ہیں،تھوڑا وقت ... 31 اگست 2018 (19:43) 7:43 PM, August 31, 2018

 عثمان بزدارکومستقل وزیراعلیٰ لائے ہیں،عثمان بزدار دلیرآدمی ہیں،تھوڑا وقت دیں، سب ان کی تعریف کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کرنے والے سینئر اینکرز سے گفتگو کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ کفایت شعاری کی یہ مہم تین ماہ جاری رہے گی۔ 

ڈاکٹر عشرت حسین کفایت شعاری سے متعلق کام کررہے ہیں۔ ابھی بین الاقوامی دورے اس وقت میری ترجیحات میں نہیں۔ ماضی میں غیرملکی دوروں پراربوں روپے خرچ کیے گئے۔ لیکن میں صرف پاکستان کے مفاد میں ہی غیرملکی دورہ کروں گا۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاکر4 روز ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم نے حکومتی ٹیم چنی ہے ان کا ماضی کیا تھا اس کا ذمہ دارنہیں ہوں۔ 

ٹیم کو بتا دیا ہے کہ حال میں ایک روپے کی بھی ہیر پھیر برداشت نہیں کروں گا۔ ملاقات سے متعلق سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو دلیر آدمی قرار دیا انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار دلیر آدمی ہیں۔ عثمان بزدار کو میں نے خود نامزد کیا ہے۔ عثمان بزدار کومستقل وزیراعلیٰ لائے ہیں۔ تھوڑا وقت دیں ، سب عثمان بزدار کی تعریف کریں گے۔ 

مجھے، میری ٹیم اور وزیراعلیٰ پنجاب کوتین ماہ دیں۔ پھرکارکردگی پربات کریں اورپھر احتساب کریں۔ تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تین ماہ میں گڈ گورننس کے معاملے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔ سب عثمان کی تعریف کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کوکہا ہے بلاامتیاز احتساب کیا جائے۔ چیئرمین نیب کوکہا حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہوتوکارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں