اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاکر4 روز ضائع نہیں کرنا چاہتا۔میں صرف پاکستان کے مفاد میں ہی غیرملکی دورہ کروں گا۔عمران خان

اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاکر4 روز ضائع نہیں کرنا چاہتا۔میں صرف پاکستان کے مفاد میں ہی غیرملکی دورہ کروں گا۔عمران خان

اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاکر4 روز ضائع نہیں کرنا چاہتا۔میں صرف پاکستان کے ... 31 اگست 2018 (19:42) 7:42 PM, August 31, 2018

وزیراعظم عمران خان کو صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کی دو مرتبہ فون کالز آئیں، لیکن وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی مصروف ہوں بعد میں بات کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان آج یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کرنے والے سینئر اینکرز سے گفتگو کررہے تھے کہ صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدرکی وزیراعظم عمران خان کو2 مرتبہ کال آئی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی مصروف ہوں بعد میں بات کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کی یہ مہم تین ماہ جاری رہے گی۔ ڈاکٹر عشرت حسین کفایت شعاری سے متعلق کام کررہے ہیں۔ ابھی بین الاقوامی دورے اس وقت میری ترجیحات میں نہیں ۔ ماضی میں غیرملکی دوروں پراربوں روپے خرچ کیے گئے۔ لیکن میں صرف پاکستان کے مفاد میں ہی غیرملکی دورہ کروں گا۔جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر معاملے پربتایا کہ عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے ہیلی کاپٹرکا استعمال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ کی کمزور ترین اپوزیشن ہے۔ ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی کوئی غلط بات نہیں مانی جائے گی۔ 

امریکا سے تعلقات بہتر کریں گے لڑنہیں سکتے۔ ملکی مفاد کے خلاف ہونےوالے معاہدے منسوخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کا دورہ بہت اچھا رہا۔ جی ایچ کیو دورے میں کہا گیا ادارہ آپ کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جمہوریت کے حامی ہیں۔ معاشی اور عسکری و خارجہ پالیسی پرسول ملٹری قیادت نے ساتھ ملنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت ، افغانستان، ایران اور امریکا سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ ڈی پی او پاکپتن سے متعلق حقائق سپریم کورٹ میں سامنے آجائیں گے۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کوفرانسیسی وزیراعظم کی دو بار فون کالز آئیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی مصروف ہوں تھوڑی دیر تک بات کروں گا۔

متعلقہ خبریں