شاید تحریک انصآف یہ چاہتی ہے کہ انتخابات وقت پر نہ ہوں یا انتخابات کچھ عرصے کے لیے ڈیلے ہو جائیں

شاید تحریک انصآف یہ چاہتی ہے کہ انتخابات وقت پر نہ ہوں یا انتخابات کچھ عرصے کے لیے ڈیلے ہو جائیں

شاید تحریک انصآف یہ چاہتی ہے کہ انتخابات وقت پر نہ ہوں یا انتخابات کچھ عرصے ... 30 مئی 2018 (19:57) 7:57 PM, May 30, 2018

لاہور(ویب ڈیسک)ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے پر حامد میر کا کہنا ہے کہ :"اس کی پلاننگ بڑی اہم ہے انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے -ابھی جو یہ کر رہے ہیں تیس مئی کی شام کو -اب کوئی مانے یا نہ مانے اب میں جو بات کہنے جا رہا ہوں وہ بات شاید تحریک انصاف کے دوستوں کو پسند نہ آئے -اس سے اس خدشے کو تقویت ملے گی کہ شاید تحریک انصآف یہ چاہتی ہے کہ انتخابات وقت پر نہ ہوں یا انتخابات کچھ عرصے کے لیے ڈیلے ہو جائیں -کیونکہ آج ہی بلوچستان اسمبلی میں بھی ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے کہ انتخابات کو ایک ماہ تک مؤخر کر دیا جائے -تو یہ جو کیا ہے آج تحریک انصاف نے اگر یہ آج ہی فیصلہ کر لے تو ٹھیک ہے ورنہ تو کل تک یہ بڑا مشکل ہو جائے گا -تو پھر یہ کہا جائے گا کہ تحریک انصاف یہ کوشش کر رہی ہے یا کوشش کا حصہ ہے کہ انتخابات ایک ماہ تک ملتوی ہو جائیں -میں یہ سمجھتا ہوں کہ پنجاب کے لیے نام منتخب ہو گیا تھا -تو سندھ اور پنجاب کے لیے کوشش کرنی چاہیے تھی کہ معاملات نمٹ جاتے -

اب یہ جو ریورس گیئر لگایا گیا ہے اس سے یہ ہی کہا جائے گا کہ انتخابات کو لیٹ کروایا جا رہا ہے -اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں -میرا خیال ہے کہ اگر انتخابات کو تھوڑے عرصے کے لیے بھی ملتوی کیا جاتا ہے تو اس سے انتخابات کے صاف اور شفاف ہونے میں شکوک شبہات پیدا ہو جائیں گے ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف سمجھتی ہو کہ اس کا اس کو فائدہ ہو گا -لیکن اس کا پورے سسٹم کو نقصان ہو گا -اس لیے ایسے کسی بھی قدم کی مضبوطی سے حوصلہ شکنی کرنی چاہیے -جس الیکشن میں التوا ہو -"

متعلقہ خبریں