
تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دیا جانے والا نام واپس لے لیا -نیا نام اگلے چند گھنٹوں میں تجویز کر دیا جائے گا
30 مئی 2018 (18:58)تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دیا جانے والا نام واپس لے لیا ہے -نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام دیا گیا تھا - پی ٹی آئی کے مطابق محمود قریشی نے صرف عمران خان سے مشاورت کر کے ناصر کھوسہ کا نام نگران وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کر دیا تھا - آج پی ٹی آئی کے بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران جس میں پارٹی کے سینیئر کارکن موجود تھے -انہوں نے اس نام پر تحفظات کا اظہار عمران خان سے کیا - جس کے بعد یہ نام واپس لے لیا گیا -
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
جہانگیر ترین نے پہلے نام دے کر واپس لینے پر کافی تنقید کی -جس پر شاہ محمود نے کہا کہ کوئی کوئی فیصلے انسان سے جلدی میں ہو جاتے ہیں -یہ جلدی میں لیا گیا فیصلہ تھا جسے ہم واپس لے رہے ہیں -اب نیا نام اسی اجلاس کے بعد جو بنی گالہ میں چل رہا ہے کے بعد تجویز کر دیا جائے گا -