بچے کو گھر چھوڑ کر باپ گھر سے باہر

بچے کو گھر چھوڑ کر باپ گھر سے باہر "پوکیمون گو" گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔کہ پیچھے گھر میں بچہ بڑ ی مصیبت میں پھنس گيا جسے مسلمان نوجوان نے بچایا جس پر اسے ایسا لقب ملا کہ ہر مسلمان فخر کر ے گا۔

بچے کو گھر چھوڑ کر باپ گھر سے باہر "پوکیمون گو" گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔کہ ... 30 مئی 2018 (17:42) 5:42 PM, May 30, 2018

فرانس میں دو روز قبل عمارت کی چوتھی منزل کی بالکونی سے لٹکنے والے بچے کے باپ کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ حادثے کے وقت گھر سے باہر " پوکیمون گو" گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔ چار سالہ بچّے کو افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والے ایک تارک وطن نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچا لیا تھا۔ تارکِ وطن کو اس دلیرانہ کارنامے پر "مسلم اسپائیڈر مین" کا خطاب دیا گیا اور فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے اسے فرانسیسی شہریت اور محکمہ فائر بریگیڈ میں ملازمت کی پیش کش بھی کردی۔

اس واقعے کی فوٹیج ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا گیا، وڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا ہے۔ اس مالی تارک وطن نوجوان کی شناخت "مامودو قساما" کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔

فرانس کے پراسیکیوٹر فرانسوا مولینز نے پیر کے روز بی ایف ایم ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ بچّے کا باپ اپنے بیٹے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر بازار میں سودا سلف لینے چلا گیا تھا اور پھر دکان سے نکل کر پوکیمون گو گیم کھیلنے لگ گیا۔ مولینز کے مطابق بچے کے باپ کو دو برس تک کی جیل کا سامنا ہے اس لیے کہ اس نے بطور والد اپنی ذمے داری پوری نہیں کی۔

فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے پیر کے روز الیزے پیلس میں مامودو قساما سے ملاقات کی تھی اور اسے بہادری کے امتیازی مظاہرے کے سبب ایک سرٹفکیٹ اور سونے کا تمغہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں