ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے۔ ن لیگ نے چودھری نثا ر اور پرویز رشید کو بڑا جھٹکا دے دیا۔

ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے۔ ن لیگ نے چودھری نثا ر اور پرویز رشید کو بڑا جھٹکا دے دیا۔

ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے۔ ن لیگ نے چودھری نثا ر اور پرویز رشید کو ... 30 مئی 2018 (17:13) 5:13 PM, May 30, 2018

لاہور :ن لیگ نے اپنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے - اس پارلیمانی کمیٹی میں کل چونتیس افراد شامل ہیں -یہ کمیٹی 2018 میں کھڑے ہونے ولے ن لیگ کے کارکنوں کو ٹکٹ جاری کرے گی -

تفصیلات کیمطابق ن لیگ نے اپنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے -اس کمیٹی میں شہباز شریف مریم نواز اور خواجہ آصف کے علاوہ اکتیس مزید لوگ شامل ہیں -پارلیمانی کمیٹی میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا نام شامل نہیں ہے -اپنے ایک جلسے میں سابق وزیر اطلاعت ونشریات پرویز رشید نے کہا تھا کہ اگر چودھری نثار کمیٹی میں شامل ہوں گے تو وہ نہیں ہوں گے -اور اب اس کمیٹی میں دونوں کے نام شامل نہیں ہیں -

یاد رہے کہ آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو منعقد ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق، 86436 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، پنجاب میں 48667 اور سندھ میں 18،647 شامل ہیں.وفاقی انتظامیہ قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختون خواہ میں 14655 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے اور 4،467 بلوچستان میں ہوں گے. الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا ، جس کے مطابق انتخابات میں 20ارب سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، جن کے مطابق آئندہ انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے.

متعلقہ خبریں