الٹا چور کو توال کو ڈانٹے۔امریکہ نے فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیل کو مظلوم قرار دیکر بڑا اقدام اٹھا لیا۔

الٹا چور کو توال کو ڈانٹے۔امریکہ نے فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیل کو مظلوم قرار دیکر بڑا اقدام اٹھا لیا۔

الٹا چور کو توال کو ڈانٹے۔امریکہ نے فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیل کو مظلوم ... 30 مئی 2018 (16:18) 4:18 PM, May 30, 2018

نیو یارک(ویب ڈیسک)امریکا نے عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے مطابق یہ اجلاس بدھ کی دوپہر منعقد ہو گا۔اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "غزہ سے ہونے والے حالیہ حملے 2014ء کے بعد سب سے بڑی کارروائی ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے داغے جانے والے مارٹر گولوں نے شہری تنصیبات کو نقصان پہنچایا جن میں بچوں کی نرسری شامل ہے"۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بے قصور اسرائیلی شہریوں کے خلاف تشدد کی اس تازہ ترین لہر پر ردّ عمل کا اظہار کرے۔امریکی خاتون سفیر نے زور دیا کہ غزہ کے واقعات رونما ہونے کی اجازت دینے پر فسلطینی قیادت کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

یاد رہیکہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب 100 کے قریب راکٹ داغے گئے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملوں کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج سے لڑنے والے گروہوں حماس اور اسلامی جہاد کے اہداف پر فضائی حملے کیے گئے، حملوں میں سرحدی سرنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا جو مجاہدین کے زیر استعمال تھی۔یاد رہیکہ اسرئیلی فوج کے حملوں میں کئی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں لیکن نام نہاد سپر پاور امریکہ کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا۔

متعلقہ خبریں