مریم نواز کی بڑی بیٹی اور حُسین نواز کے بیٹے کی آپس۔۔۔۔۔۔۔۔شریف خاندان کے بارے میں معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

مریم نواز کی بڑی بیٹی اور حُسین نواز کے بیٹے کی آپس۔۔۔۔۔۔۔۔شریف خاندان کے بارے میں معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

مریم نواز کی بڑی بیٹی اور حُسین نواز کے بیٹے کی آپس۔۔۔۔۔۔۔۔شریف خاندان کے ... 30 مئی 2018 (13:37) 1:37 PM, May 30, 2018

لاہور:معروف صحافی مُحمد مالک کے مُطابق مریم نواز کی بڑی بیٹی اور حُسین نواز کے بیٹے کی آپس کی بول چال بند ہے . نواز شریف فیملی کو نااہل ہونے پر اتنا افسوس نہیں ہے جتنا اس بات پر افسوس ہوا کہ اب شہباز شریف اپنی فیملی کیساتھ آ کر وزیرِ اعظم ہاؤس میں رہینگے . کوشش کی جارہی ہے کہ فیملی کو مُتحد رکھا جائے کسی طرح اُن کا پورا خاندان ہی اندر ہوجائے .اگر نواز شریف صاحب اندر ہو گے تو کیا اُن کی ہمدردی میں شہباز شریف صاحب باہر نکلیں گئے کوئی بھی ان کیلئے باہر نہیں نکلے گا .

دوسری جانب مُسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں آصف کرمانی نے کہا کہ "خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ ہمیں مروانے والے ہیں .ان کا کردار مشکوک ہے یہ اجلاس کی باتیں کہیں اور بھی جا کر بتاتے ہیں" .

آصف کرمانی کے اس بیان پر خواجہ سعد رفیق آگ بگولہ ہو گئے .خواجہ سعد رفیق نے شدید اختجاج کرتے ہوئے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " 40 سال کی سیاسی جدوجہد کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ آپکے ذاتی ملازم میری کردار کشی کر رہے ہیں .اس کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ " میں کسی کا ذاتی مُلازم نہیں بلکہ نواز شریف کا وفادار ہوں اور اُن کی پارٹی کا سیاسی رُکن ہوں " . جب کہ ان دونوں کی نوک جھونک کے درمیان میاں نواز شریف نے خاموشی کا مظاہرہ کیا اور بیچ بچاؤ کی بھی کوئی کوشش نواز شریف کی جانب سے نہیں کی گئی .

متعلقہ خبریں