عمران خان کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟پی ٹی آئی نے ممکنہ امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

عمران خان کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟پی ٹی آئی نے ممکنہ امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

عمران خان کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟پی ٹی آئی نے ممکنہ امیدواروں کا اعلان کر ... 30 مئی 2018 (13:22) 1:22 PM, May 30, 2018

لاہور: پی ٹی آئی کے راہنما علیم خان نے پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی آئی کے امیدواروں کے متعلق کہا ہیکہ حلقہ این اے 124 سے ولید اقبال اور این اے 125 سے یاسمین راشد پی ٹی آئی کی طرف سے اپنے حلقے میں الیکشن میں حصہ لیں گی -این اے127 سے جمشید اقبال چیمہ, عمران خان خود این اے 129 سے الیکشن میں حصہ لیں گے-این 130سے شفقت محمود اور این 131 سے عبدالقیوم خان ,این اے 135 سے کرامت کھوکھر,اور خالد گجر این اے 136 سے امیدوار ہو سکتے ہیں -پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود الرشید پی پی 160,پی پی 151سے میاں اسلم اقبال ,چودہری محمد سرور پی ٹی آئی کے سینٹر پی پی 163 سے الیکشن لڑیں گے -

یاد رہے کہ آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو منعقد ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق، 86436 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، پنجاب میں 48667 اور سندھ میں 18،647 شامل ہیں.وفاقی انتظامیہ قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختون خواہ میں 14655 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے اور 4،467 بلوچستان میں ہوں گے. الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا ، جس کے مطابق انتخابات میں 20ارب سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، جن کے مطابق آئندہ انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے.

متعلقہ خبریں