اپنے ملازمین کو سب سے زیادہ تنخوائیں دینے والے ممالک کی فہرست جاری۔فہرست میں صرف ایک اسلامی ملک شامل

اپنے ملازمین کو سب سے زیادہ تنخوائیں دینے والے ممالک کی فہرست جاری۔فہرست میں صرف ایک اسلامی ملک شامل

اپنے ملازمین کو سب سے زیادہ تنخوائیں دینے والے ممالک کی فہرست جاری۔فہرست ... 30 مئی 2018 (11:41) 11:41 AM, May 30, 2018

جرمنی کے ’ڈوئچے بنک‘ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں دنیا کے ایسے 10 شہروں کے نام جاری کیے گئے ہیں جو اپنے ملازمین کو سال بھر کےدوران سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شہر جہاں پر ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں کم سے کم 3 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں سب سے زیادہ تنخوائیں دینے والے شہروں میں شمار کیے جاتےہیں۔

ایسے دس شہروں میں متحدہ عرب امارات کے دبئی کا نام بھی شامل ہے جہاں سرکاری ملازمین کو ماہانہ کم سے کم 3 ہزار 447 ڈالر تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ یوں دبئی لندن، سینگاپور اور فرانکفرٹ جیسے شہروں سے بھی آگے ہے۔

سوئٹرزلینڈ کے شہر زیورخ میں ملازمین کی کم سے ماہانہ تن خواہ 5764 امریکی ڈالر ہے۔ فہرست میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے دینے والے شہروں میں زیورخ پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکی ریاست کیلفورنیا کا شہر سان فرانسیسکو ہے جہاں اوسط تن خواہ 4974 امریکی ڈالر ہے۔

نیویارک 4115 امریکی ڈالر تنخواہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 3914 ڈالر، امریکی شہر بوسٹن میں 3740، ناروے کے شہر اوسلو میں 3664، شیکاگو میں 3650، ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں 3462، امارات کے شہر دوبئی میں 3447 اور جرمنی کے شہر فرانفرٹ میں اوسط تنخواہ 3389 امریکی ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں