امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ

امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ

امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ 30 مئی 2018 (10:49) 10:49 AM, May 30, 2018

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی بھی حمایت کرتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پریس بریفنگ میں پاکستانی صحافی کی جانب سے اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ہونے والے حادثے سے متعلق بھی سوال پوچھا گیا، جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی کوئی معلومات فی الحال موجود نہیں کہ آیا امریکا میں مسٹر جوزف کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں