سعودی حکومت نے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین ہوشیار ہو جائیں ورنہ بھاری جرمانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

سعودی حکومت نے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین ہوشیار ہو جائیں ورنہ بھاری جرمانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

سعودی حکومت نے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین ہوشیار ہو جائیں ... 30 جون 2018 (12:41) 12:41 PM, June 30, 2018

سعودی حکومت نے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری کر دیا۔ 50 ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے چھ ماہ سعودی جیل میں گزارنا ہونگے۔ ذمہ دار ٹور آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے سعودی حکومت کے انتباہ کے بارے میں اسلام آباد سے پریس نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ملازمت کے حصول کے لیے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر کاروائی کرتے ہوئے ایسے زائرین سے پچاس ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔اپنے ملک بیدخلی سے قبل جرمانہ کی ادائیگی کے علاوہ چھ ماہ کی قید ہو گی۔ پچاس ہزار ریال کی عدم ادائیگی پر مزید سزا کاٹنی ہو گی۔ کسی بھی عمرہ زائرین کے غائب ہونے کا متعلقہ ٹو آپریٹرز ذمہ دار ہونگے اور ان کا ٹور آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے اور شیڈول کے مطابق عمرہ زائرین کے واپس نہ جانے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف مزید بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں