داعش تنظیم نے عراق میں انبار صوبے کے ضلعے القائم میں عراقی فوج کے ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کش حملے کی ذمّے داری قبول کر لی

داعش تنظیم نے عراق میں انبار صوبے کے ضلعے القائم میں عراقی فوج کے ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کش حملے کی ذمّے داری قبول کر لی

داعش تنظیم نے عراق میں انبار صوبے کے ضلعے القائم میں عراقی فوج کے ایک سکیورٹی ... 30 اگست 2018 (15:14) 3:14 PM, August 30, 2018

داعش تنظیم نے عراق میں انبار صوبے کے ضلعے القائم میں عراقی فوج کے ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کش حملے کی ذمّے داری قبول کر لی ہے۔

القائم کے ڈپٹی کمشنر احمد المحلاوی نے بدھ کے روز بتایا کہ مغربی عراق میں ہونے والے اس خود کش کار بم حملے میں کم از کم 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 12 زخمی ہوئے۔

المحلاوی کے مطابق حملہ آور نے گولہ بارود سے بھری گاڑی چیک پوائنٹ سے ٹکرائی تو وہاں فوج اور شیعہ مسلح گروپوں کے ارکان موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ کا تعلق مسلح گروپوں سے ہے جب کہ بقیہ تین افراد عام شہری ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں سات افراد جاں بحق ہوئے جن میں چار کا تعلق سکیورٹی فورسز سے ہے جب کہ تین عام شہری ہیں۔

عراقی فوج کے ایک افسر نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شام کے ساتھ سرحد سے 30 کلو میٹر کی دوری پر واقع شہر القائم کے جنوبی داخلی راستے پر عراقی فوج اور شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کی مشترکہ چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں