جادوئی مشروب جو آپ کے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کر دے گا

جادوئی مشروب جو آپ کے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کر دے گا

جادوئی مشروب جو آپ کے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کر دے گا 30 اگست 2018 (13:29) 1:29 PM, August 30, 2018

انسانی جسم میں زہروں کا پایا جانا بعض نوعیت کی الرجیوں ، دانوں اور تمام وقت تھکن کے احساس کا سبب بن سکتا ہے۔ عام طور پر مائع اشیاء کے پینے سے ان زہروں سے جگر، گردے اور آنتوں کے راستے چھٹکارہ پایا جاتا ہے۔

تاہم ایک مشروب ایسا بھی ہے جو جسم کے زہروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق یہ مشروب گاجر، پالک اور لیموں کے رس پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ جگر، گردے اور آنتوں کی دُھلائی اور انہیں زہروں سے صاف کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مشروب وٹامنز اور انسانی جسم کے لیے مفید معدنیات کے بنیادی غذائی عناصر سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

انسانی جسم میں مختلف نوعیت کے زہر جمع ہونے کی وجوہات درجِ ذِیل ہیں :

* الکحل پر مشتمل مشروبات

* سگریٹ نوشی

* تشویش اور تناؤ

* ماحولیاتی آلودگی

* کیمیائی مواد مثلا کیڑ مار ادویات

* بھاری معدنیات مثلا سیسہ، پارہ اور سنکھیا

آئیے جانتے ہیں کہ گاجر، پالک اور لیموں کا مرکب کس طرح انسانی جسم کو زہر سے پاک کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

1 ۔ گاجر

یہ بیٹا کیروٹین، فولک ایسڈ، فاسفورس اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے جس کے سبب اس میں انسانی جسم کو چاق و چوبند رکھنے کی خاصیت ہوتی ہے۔ گاجر میں وٹامن "A" پایا جاتا ہے جو انسانی جسم سے زہر کے اخراج میں جگر کی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر انسانی جسم میں الکلائن کو بڑھاتی ہے، دیکھنے کی حِس کو بہتر بناتی ہے اور جلد اور بالوں کو صحت مند بناتی ہے۔

2 ۔ پالک

پتوں والی یہ سبزی جگر کی صفائی میں امتیازی طور پر مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ یہ سبزی پیشاب آور ہوتی ہے اور انسانی جسم میں الکلائن کو بڑھاتی ہے۔ پالک فولاد اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو خون کی کمی کے خلاف مدد کرتا ہے اور عمر بڑھنے کی علامات ظاہر ہونے کو کم کرتا ہے۔ پالک میں فولاد، فولک ایسڈ، وٹامن"B6" اور وٹامن "K" موجود ہونے کے پیش نظر یہ خون کو صاف کرتا ہے۔ یہ تمام عناصر خون صاف کرنے کے لیے شان دار شمار کیے جاتے ہیں.

3 ۔ لیموں

لیموں کو تطہیر اور صفائی کے حوالے خاصا معروف سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ وٹامن"C" اور ریشے سے بھرپور ہوتا ہے۔ لیموں گردے، جگر اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے۔ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور پٹھوں اور جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے۔

مذکورہ جادوئی مشروب تیار کرنے کے لیے ہمیں دو گاجریں، 50 گرام پالک، ایک لیموں کا رس، ایک چھوٹا چمچہ شہد اور ایک گلاس پانی لینا ہو گا۔ ان تمام چیزوں کو ملا کر ہم ایک نہایت ذائقے دار اور مفید مشروب حاصل کر سکتے ہیں۔

اس مشروب کو صبح کے وقت نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے پینا بہتر ہے۔ اس طرح جسم اس جوس میں موجود غذائی عناصر کو آسانی سے جذب کر لے گا اور یہ زیادہ صفائی کا سبب بن جائے گا۔

  جادوئی مشروب جو آپ کے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کر دے گا

متعلقہ خبریں