
مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرانے والے ہیں۔پی ٹی آئی کا دعوی
29 مئی 2018 (18:31)لاہور: پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا اور تحریک انصاف کی قیادت میں رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ باقاعدہ اعلان عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر کریں گے۔علی اصغر منڈا نے 2013 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل بھی بڑی تعداد میں ممبران پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کر چکے ہیں ۔