مجھے جے آئی ٹی میں انوالو کرنے والوں کا تعلق اس نظریے سے ہے جو کہتا ہے کہ ;

مجھے جے آئی ٹی میں انوالو کرنے والوں کا تعلق اس نظریے سے ہے جو کہتا ہے کہ ;"آپ کو سبق سکھائیں گے"۔۔۔۔مریم نواز کا الزام

مجھے جے آئی ٹی میں انوالو کرنے والوں کا تعلق اس نظریے سے ہے جو کہتا ہے کہ ;"آپ ... 29 مئی 2018 (13:24) 1:24 PM, May 29, 2018

مریم نوا ز نے پریس کانفرس میں کہا ہیکہ سُپریم کورٹ کی جانب سے 127 سوالات کے جوابات میں میں نے تین دنوں میں دئیے ہیں . سُپریم کورٹ کا جب پہلا پانامہ کیس چلا اُس کا پہلا فیصلہ آیا اس میں سُپریم کورٹ کے پاس یہ تمام ثبوت تھے .اس مُقدمے میں ایک ایک چیز کو دیکھا گیا .ہر ایک ثبوت جو نیب کورٹ میں پیش کیا گیا وہ سُپریم کورٹ میں بھی پیش کئے گئے تھے.اُن کے سوالات جوابات ہمارے وکیل نے دئیے . جب سُپریم کورٹ نے اپنا پہلا فیصلہ سُنایا اُس میں میرا ذکر کہیں بھی نہیں تھا .

انہوں نے مزید کہا کہ اُس کے بعد مجھے جے آئی ٹی میں انوالو کر دیا گیا ایسا کیوں ہوا تو اس کا جواب میرے پاس یہ ہے کہ اس کیس چلانے والے کا تعلق اُس نظریہ سے ہے جو کہتا ہے کہ ;"آپ کو سبق سکھائیں گے" . وطنِ عزیز کی کسی ماں بہن کو اتنی پیشیاں نہیں بُھگتنی پڑیں . نواز شریف کو سبق سکھانے کیلئے مُخالفین نے اُن کی بیٹی پر مُقدمے چلائے میرا قصور صرف یہ ہے کہ میری رگوں میں نواز شریف کا خون دوڑ رہا ہے . ہمارے دین و اسلام ,صدیوں سے چلی آنے والی روایات میں کہا گیا کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں مگر یہ ساری باتیں بُغض اور انا ,سیاسی انتقام کی نظر ہو گئیں. دُشمنوں نے سوچا ہو گا کہ نواز شریف کی بیٹی کو اس کی سب سے بڑی کمزوری بنا کر پیش کرو مگر میں آج اُن کو یہ پیغام دیتی ہوں کہ میں نواز شریف کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہوں . میں اپنے باپ کا سر نہی جُھکنے دوں گی . میں نواز شریف کی بیٹی ہر سزا کیلئے تیار ہوں اور میرا عقیدہ ہے کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی عدالت ہے مجھے یقین ہے کہ جج صاحب کی عدالت ,فیصلہ دیتے وقت اُس بڑی عدالت کو ضرور یاد رکھے گی ۔

متعلقہ خبریں