انصاف سب کیلئے پاک فوج کا سابق آئی ایس آئی سربراہ کیخلاف بڑ ا اقدام

انصاف سب کیلئے پاک فوج کا سابق آئی ایس آئی سربراہ کیخلاف بڑ ا اقدام

انصاف سب کیلئے پاک فوج کا سابق آئی ایس آئی سربراہ کیخلاف بڑ ا اقدام 29 مئی 2018 (12:20) 12:20 PM, May 29, 2018

اسلام آباد : پاکستان آرمی نے آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی پرپاکستان سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کی تازہ ترین کتاب ' سپاہی کرونیکلز' پر انکوائری کا حکم دیا ہے ۔پاک فوج کے مطابق یہ فوجی قانون کی خلا ف ورزی ہے۔پیر کے روز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ اسد درانی کا نام (ای سی ایل)میں ڈال دیا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ "درانی کو آج جی ایچ کیو میں بلایا گیا تھا، اور اپنی کتاب پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔"

یاد رہےکہ پاک فوج کے ترجمان نے ہفتے کو ٹویٹ کیا تھا کہ جنرل درانی کو فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر میں طلب کیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں