میں جس جگہ سے تعلق رکھتی ہوں مانسہرہ سے وہ ہمیشہ سے مسلم لیگی ہے - ہماری فیملی بھی ہمیشہ سے۔۔۔۔ریحام خان ووٹ کس کو دیں گی؟بتا دیا

میں جس جگہ سے تعلق رکھتی ہوں مانسہرہ سے وہ ہمیشہ سے مسلم لیگی ہے - ہماری فیملی بھی ہمیشہ سے۔۔۔۔ریحام خان ووٹ کس کو دیں گی؟بتا دیا

میں جس جگہ سے تعلق رکھتی ہوں مانسہرہ سے وہ ہمیشہ سے مسلم لیگی ہے - ہماری فیملی ... 29 جون 2018 (22:20) 10:20 PM, June 29, 2018

پروگرام الیونتھ آور میں بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا ہے کہ :" میں جس جگہ سے تعلق رکھتی ہوں مانسہرہ سے وہ ہمیشہ سے مسلم لیگی ہے - ہماری فیملی بھی ہمیشہ سے مسلم لیگی رہی ہے -اس دفعہ مجھے نہیں پتہ کہ کوئی نااہلی ہوئی ہے - اور مجھے نہیں لگتا کہ اس دفعہ میں ووٹ ڈال سکوں گی -ہمارے حلقے سے سردار یوسف صاحب الیکشن لڑ رہے ہیں -اور ہماری فیملی انہیں کو ووٹ دیتی آئی ہے کیونکہ ہمارے ایریا میں پی ٹی آئی نہیں ہے اور نہ ہی پی پی پی ہے اور خاص طور پر جو پشتو بیلٹ ہے وہاں جے یو آئی ایف ہوتی ہے یا ن لیگ ہوتی ہے تو جے یو آئی ایف وہاں پہ ہے نہیں تو پچھلی دفعہ میں نے اپنا ووٹ تبدیل کر کے پی ٹی آئی کو دیا اور جب میں نے وہاں پہ آپ یقین کریں کہ جب بندے دیکھے تو میں نے کہا استغفراللّٰہ میں ان کو کیسے ووٹ دوں کیونکہ ہمارا چھوٹا سا ایریا ہے تو وہاں ہم سب کو جانتے ہیں -ہم تو عمران خان کو ووٹ ڈالنے گئے تھے -تو مجھے پی ایم ایل این کی پرفارمنس پہ بھی اعتراضات ہیں پی پی پی کی بھی پرفارمنس پہ اعتراضات ہیں اور مجھے جماعت اسلامی کی پرفارمنس پہ بھی اعتراضات ہیں تو میں نے اپنی کتاب میں بھی یہ ہی چیز لکھی ہے اور میں آپ کے پروگرام میں بھی یہ ہی بات کہنا چاہوں گی کہ آپ چھوٹی سیٹ پہ اس کو ووٹ ڈالیں جو آپ کے حلقے میں تو بیٹھے اور بڑی سیٹ پہ کوئی بھی جہانگیر بدر اور ان لوگوں جیسا نہیں ہے تو میں ووٹ نہیں ڈالوں گی -"

متعلقہ خبریں