لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا زبردست ویڈیو پیغام منظر عام پر

لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا زبردست ویڈیو پیغام منظر عام پر

لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا زبردست ویڈیو پیغام منظر عام پر 29 جون 2018 (22:08) 10:08 PM, June 29, 2018

فلاحی کاموں میں پیش پیش لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انکے ساتھ دو بچے ہیں شاہد آفریدی نے صاحب حیثیت لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ :" یہ بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں یہ بچے مجھے ٹریننگ سے واپس آتے ہوئے ملے ہیں ان بچوں کے پاس پہننے کے لیے جوتے نہیں ہیں انہیں میں اپنے ساتھ لے آیا ہوں اور میں نے انہیں اپنے بچوں کے جوتے دیے ہیں میرے بچے تو ہر سال یہ چیزیں خریدتے ہوں گے -یہ ابھی میرے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے اور میں آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے سے چھوٹے طبقے کے جو لوگ ہوتے ہیں ان کا خیال رکھا کریں -" انہوں نے ٹویٹر پیغام بھی دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ :"اپنے لیے زندگی جینا آسان ہے لیکن دوسروں کے لیے بھی جینا چاہیے اور اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں نوازا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے ان بہنوں اور بھائیوں کے لیے کھڑے ہوں جنہیں ہماری ضرورت ہے -"

متعلقہ خبریں