ریحام خان کی کتاب میں کس صحافی کا نام تفصیل سے آ یا ہوا ہے؟ریحام خان نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ریحام خان کی کتاب میں کس صحافی کا نام تفصیل سے آ یا ہوا ہے؟ریحام خان نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ریحام خان کی کتاب میں کس صحافی کا نام تفصیل سے آ یا ہوا ہے؟ریحام خان نے اہم ... 29 جون 2018 (21:02) 9:02 PM, June 29, 2018

ریحام خان کا وسیم بادامی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری حمزہ علی عباسی اور دیگر پی ٹی آئی کارکن کہہ رہے تھے کہ کتاب نہیں چھپے گی . وسیم بادامی آپ کا نام تو میری کتاب میں بُہت تفصیل سے آیا ہوا ہے .

جب تک کتاب منظر عام پر نہیں آتی میں اُس کی نہ تائید کروں گی اور نہ ہی تاکید کروں گی . ابھی تک کتاب نہیں آئی ہے .وسیم بادامی نے ریحام خان سے سوال کیا کہ ہتک عزت کا دعویٰ اس اعتبار سے تو بنتا ہے کہ نا کہ مُجھے پتہ ہو کہ کتاب میں میرا نام کس حوالے سے ہے اور وہ بُہت ہی منفی حوالے سے ہو اور جھوٹ بھی ہو تو یہ میرا قانونی حق ہے کہ میں آپ کو اس کتاب کی اشاعت سے روکوں . ریحام خان نے جواب میں کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہُ مجھے اس کتاب کی اشاعت سے رُوکے کسی بھی قانون میں آپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے . دوسری بات یہ ہے کہ آپ کو ابھی پتہ ہی نہیں ہے کہ کتاب میں کیا لکھا ہوا ہے کیونکہ کتاب ابھی منظر عام پر ہی نہیں آئی ہے . کتاب کو جلدی شائع کرنے پر ہمیں پی ٹی آئی نے مجبور کر دیا ہے .

متعلقہ خبریں