ایک ہی بار ہی ن لیگ کو الیکشن کی ریس سے باہر کیا جا رہا ہے .ظُلم جب حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے .مریم نواز

ایک ہی بار ہی ن لیگ کو الیکشن کی ریس سے باہر کیا جا رہا ہے .ظُلم جب حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے .مریم نواز

ایک ہی بار ہی ن لیگ کو الیکشن کی ریس سے باہر کیا جا رہا ہے .ظُلم جب حد سے زیادہ ... 29 جون 2018 (19:54) 7:54 PM, June 29, 2018

دانیال عزیز کی نااہلی پر مریم نواز کا شدید ردعمل سامنے آ گیا ہے . اُ ن کا کہ تھا کہ ہمارے سارے کارکنوں کو ایک ایک کر کے نااہل کیا جا رہا ہے . ایک ہی بار ہی ن لیگ کو الیکشن کی ریس سے باہر کیا جا رہا ہے . مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظُلم جب حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے .

قبل ازیں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے ، دھاندلی نہ رکی تو نتائج ہولناک ہوں گے، پچھلے کئی مہینوں کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، صرف میں اورمیرے ساتھی نشانہ ہیں،25 جولائی کو جوہوگا وہ نوشتہ دیوارہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مین دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے ۔

اگر دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک جیسے مقدمات میں دوسروں کے فیصلے کچھ اور ہمارے کچھ اور آتے ہیں۔ پچھلے کئی مہینوں کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، صرف میں اورمیرے ساتھی نشانہ ہیں۔ ایک جیسے مقدمات میں دوسروں کے فیصلے کچھ اور جبکہ ہمارے لیے فیصلے کچھ اور ہوتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ 25 جولائی کو جوہوگا وہ نوشتہ دیوارہے۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی کو ہدایت کی ہےقمرالاسلام کی بیٹی اور بیٹے کے کندھے سے کندھا ملا کرچلیں۔ دوسری جانب صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے اپنے بیان میں انتخابی امیدواروں کی ناہلیوں اور گرفتاریوں پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی گرفتاریوں اور نااہلیوں نے شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں