سعودی عرب نے شامی شہریوں کی حج پر پابندی کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں

سعودی عرب نے شامی شہریوں کی حج پر پابندی کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں

سعودی عرب نے شامی شہریوں کی حج پر پابندی کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں 29 جون 2018 (11:17) 11:17 AM, June 29, 2018

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے شامی شہریوں کو حج پر آنے سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی شہریوں کے حج پر پابندی کی خبریں من گھڑت ہیں۔ حکومت نے 18000 شامی شہریوں کے حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ان میں شامی عازمین حج کے ہمراہ آنے والے طبی اور انتظامی عملے کے 850 افراد بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے مواقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات پر شامی حجاج کرام نے الریاض کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ خبریں