نواز شریف نے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا

نواز شریف نے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا

نواز شریف نے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا 29 جولائی 2018 (22:54) 10:54 PM, July 29, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طیبعت ناساز ہو گئی ہے۔جس کے بعد نگران حکومت نے نواز شریف کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم نواز شریف کی میڈیکل ٹیم کے مطابق نواز شریف نے اسپتال منتقل ہونے سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔اصرار کے باوجود بھی نواز شریف نے اسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جب کہ دوسری طرف پمز اسپتال میں نواز شریف کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہیں۔پمز اسپتال میں ڈاکٹر زاور نرسز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں