انڈونیشیا : زلز لے میں 14 افراد ہلاک 164 زخمی

انڈونیشیا : زلز لے میں 14 افراد ہلاک 164 زخمی

انڈونیشیا : زلز لے میں 14 افراد ہلاک 164 زخمی 29 جولائی 2018 (17:33) 5:33 PM, July 29, 2018

انڈونیشیا کے ایک مقبول تفریحی علاقے لومبوک میں اتوار کے روز ایک طاقت ور زلز لے میں 14 افراد ہلاک 164 زخمی ہو گئے اور بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی اور طاقت ور زلزلے کے بعد تقریباً نصف گھنٹے تک کم شدت کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔حکام نے کہا ہے کہ زلزلے نے جزیرے کو الصباح اس وقت نشانہ بنایا جب بہت سے لوگ ابھی سو رہے تھے۔عمارتیں گرنے سے تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے اور بہت سے لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے عمارتوں سے دور کھلے مقامات کی طرف بھاگ گئے۔زلزلے کا مرکز جزیرے کے مرکزی شہر ماتارام سے تقریباً 31 میل شمال مشرق میں تھا۔ماہرین کے نزدیک 6.4 شدت کے زلزلے کو طاقتور سمجھا جاتا ہے اور وہ شدید نقصان پہنچانے کا سبب بنی سکتا ہے۔زلزلے کا مرکز زمین میں تھا اس لیے زلزلے سے سمندر میں مدو جز پیدا نہیں ہوا۔لومباک کا جزیزہ معروف سیاحتی جزیرے بالی کے ساتھ واقع ہے۔زلزلے کے جھٹکے بالی میں بھی محسوس کیے گئے۔۔ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے محکمے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انڈونیشیا زمین کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں عموماً زلزلے آتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں