عمران خان کی نااہلی کیس:بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی علیحدہ

عمران خان کی نااہلی کیس:بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی علیحدہ

عمران خان کی نااہلی کیس:بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی علیحدہ 29 جولائی 2018 (17:31) 5:31 PM, July 29, 2018

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آرٹیکل 62 کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژنل بینچ تبدیل کردیا گیا۔ بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ 31 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا،عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق اس بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا تھا۔

متعلقہ خبریں