یونان:آتش زدگی کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 88 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یونان:آتش زدگی کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 88 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یونان:آتش زدگی کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 88 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 29 جولائی 2018 (17:18) 5:18 PM, July 29, 2018

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے ساحلی علاقوں میں لگنے والی خوف ناک آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا اور آگ بجھانے کوششیں بھی جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتش زدگی کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 88 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز آگ میں جھلسے دو جڑواں بچوں سمیت مزید تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ آتش زدگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ملک میں سخت صدمے کی کیفیت ہے۔یونانی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روز اسپتال لائی گئی ایک جھلسی خاتون دم توڑ گئی جب کہ آگ میں جھلسے بیسیوں افراد کی حالت خطرے میں ہے۔جُمعہ کے روز یونانی صدر الیکسس زیبراس نے ایک بیان میں ملک میں لگنے والی خوف ناک آتش زدگی میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا اور تسلیم کیا تھا کہ ریاستی ادارے آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ یونان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی خطرناک آتش زدگی ہے جس نے وسیع آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں