نامعلوم مشتبہ خاتون کے ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر میونخ ہوائی اڈے پر ہزاروں مسافروں کی پروازوں میں تاخیر

نامعلوم مشتبہ خاتون کے ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر میونخ ہوائی اڈے پر ہزاروں مسافروں کی پروازوں میں تاخیر

نامعلوم مشتبہ خاتون کے ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر میونخ ... 29 جولائی 2018 (15:12) 3:12 PM, July 29, 2018

گذشتہ روز میونخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پراس وقت خو و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی جب ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے ایک نامعلوم مشتبہ خاتون کے ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق نامعلوم خاتون کی ممنوعہ زون میں داخلے کی خبرسامنے آنے کے بعد 200 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون تلاشی اور چیکنگ کے بغیر اسٹیشن نمبر دو میں داخل ہونے کے بعد غائب ہوگئی۔ اگرچہ پولیس کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ خاتون کی طرف سے کسی قسم کا سیکیورٹی خطرہ نہیں مگر اس کی تلاش میں بھی کافی وقت لگا۔ ہوائی اڈے کے جس حصے میں نامعلوم خاتون کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی اسے مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ہوائی اڈے کے اس حصے کی تلاشی لی گئی مگر کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ میونخ ہوائی اڈے پر پیش آنے والے اس واقعے سے ہزاروں مسافروں کی پروازوں میں تاخیر ہوگئی جس پر سواریوں کی جانب سے سخت رد عمل کا بھی اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں