افغانستا ن میں بم دھماکے،فائرنگ

افغانستا ن میں بم دھماکے،فائرنگ

افغانستا ن میں بم دھماکے،فائرنگ 29 جولائی 2018 (11:42) 11:42 AM, July 29, 2018

افغانستا ن کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کے ایک علاقے میں ہفتے کے روز بم دھماکوں ہوئے ہیں اور وہاں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ننگرہار کی صوبائی حکومت کے ترجمان عطاء اللہ خوجیانی نے کہا ہے کہ جلال آباد شہر کے تیسر ے پولیس اسٹیشن کے علاقے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن ان کے ہدف اور قسم کے بارے میں فوری طور پر پتا نہیں چل سکا۔عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکوں کی جگہ سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایمبو لینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔فوری طور پر بم دھماکوں اور فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں بھی کوئی اطلاع ہے اور نہ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔جلال آباد میں حالیہ مہینوں کے دوران میں جنگجوؤں نے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر متعددخودکش بم حملے کیے ہیں۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع صوبہ ننگرہار کے دیہی علاقوں میں داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔افغان اور امریکی فورسز ان کا قلع قمع کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں