ماسکو، عمان اور بیروت کے درمیان شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے کامیاب مذاکرات

ماسکو، عمان اور بیروت کے درمیان شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے کامیاب مذاکرات

ماسکو، عمان اور بیروت کے درمیان شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے کامیاب ... 29 جولائی 2018 (10:45) 10:45 AM, July 29, 2018

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو، عمان اور بیروت کے درمیان شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 250 شامی پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیجا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے شام کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے بامقصد بات چیت شروع کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ اسد رجیم کے ساتھ مل کر دوسرے ملکوں میں نقل مکانی کرنے والے شامی پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ روس کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے، شام کی تعمیر نو اور دمشق پر عاید کردہ پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے بھی موثر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔فن لیںڈ کے صدر مقام ھلسنکی میں گذشتہ ہفتے امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد روس کے دو اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی شام کے پڑوسی ملکوں کے دورے پر بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ روسی وزیر خارجہ نے بھی شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کامیاب مذاکرات کیے ہیں ایک ہی روز میں پڑوسی ملکوں سے بیسیوں شامیوں کو واپس ان کے ملک بھیجا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں