امریکہ نے مجھے کتنے پیسے کی آفر کی تھی اور میں نے جواب دیا تھا کہ ہماری غیرت اور عزت کی کوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نوازشریف کا حیران کر دینے والا دعوی

امریکہ نے مجھے کتنے پیسے کی آفر کی تھی اور میں نے جواب دیا تھا کہ ہماری غیرت اور عزت کی کوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نوازشریف کا حیران کر دینے والا دعوی

امریکہ نے مجھے کتنے پیسے کی آفر کی تھی اور میں نے جواب دیا تھا کہ ہماری غیرت ... 28 مئی 2018 (18:47) 6:47 PM, May 28, 2018

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 28مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو بتادیا کہ پاکستان اتنا ہی طاقتور ہے جتنے تم ہو ،ہم نے مشرف کی طرح ملک کی عزت کا سودا نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے مجھے ایٹمی دھماکے کرنے سے روکا، مجھے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی میں نے کہا ہماری غیرت اور عزت کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا 33 سال سے مجھ سے رشتہ قیمتی سرمایہ ہے، آپ کا یہ قیمتی سرمایہ آج بھی میرے ساتھ بہت مضبوط ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ٹیلیفون کی ٹیپس موجود ہیں جس میں مجھے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی، میں محب وطن نہ ہوتا تو 5 ارب ڈالر لے لیتا، 5 ارب ڈالر لینا میرے لئے مشکل کام نہیں تھا۔ امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم نے مجھ سے بات کی، مجھے روکا گیا، صدر کلنٹن نے مجھے 5 بار فون کیا، دھماکوں سے متعلق فیصلے کے وقت مجھے منع کیا گیا، مجھے کہا گیا دھماکے کرنے سے پاکستان پر پابندیاں لگ جائیں گی، میں نے کہا ہماری غیرت اور عزت کی کوئی قیمت نہیں ہے، میں نے کہا 5 ارب ڈالر آپ اپنے پاس رکھیں۔ ہم نے بھارت کے 5 دھماکوں کے بدلے 6 دھماکے کئے۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد واجپائی خود چل کر پاکستان آئے۔

متعلقہ خبریں