خیبرپختونخوا نے چین سے درآمد کی جانی والی اہم اشیا پر پابندی لگا دی۔

خیبرپختونخوا نے چین سے درآمد کی جانی والی اہم اشیا پر پابندی لگا دی۔

خیبرپختونخوا نے چین سے درآمد کی جانی والی اہم اشیا پر پابندی لگا دی۔ 28 مئی 2018 (18:07) 6:07 PM, May 28, 2018

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے چین سے درآمد کی جانی والی اشیائے خور ونوش کو حرام قرار دے دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے جاری شدہ نوٹی فیکیشن کے مطابق چین سے درآمد کیے جانے والے پروسیسڈ فوڈ آئٹمز پر اس وقت تک پابندی عائد رہے گی، جب تک کہ ان کے حلال ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کر دیا نہیں جاتا۔

ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائی جانے والی کھانے پینے کی کئی چیزوں کے اجزا میں جیلیٹن کا شامل ہوتا ہے جو کہ عموماً جانوروں کے گوشت اور ہڈیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چین میں جانوروں کو ذبح کرنے کا طریقہ کار واضح نہیں اور نہ ہی جانوروں کو اسلامی طریقے کے مطابق ذبح کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ابھی تک چین سے درآمد کردہ خوراک کے متعلق حلال کی سند مہیا کرنے کا بھی کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حلال سند کے بغیر گوشت کی درآمد پر پہلے سے ہی پابندی ہے جبکہ وہ تمام اشیائے خور ونوش جس میں شراب یا اس کے اجزا کا استعمال ہو، اس کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں