یہ سب جھوٹ کا دھندہ ہے۔اداکارہ میرا عدالت میں جھوٹی قرار

یہ سب جھوٹ کا دھندہ ہے۔اداکارہ میرا عدالت میں جھوٹی قرار

یہ سب جھوٹ کا دھندہ ہے۔اداکارہ میرا عدالت میں جھوٹی قرار 28 مئی 2018 (15:57) 3:57 PM, May 28, 2018

لاہور: ایک فیملی کورٹ نے پیر کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا کہ معروف لالی ووڈ اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی ہے.فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔ فیملی جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے آج فیصلہ سنا دیا۔ بابر ندیم نے عطیق الرحمن کے خلاف میرا کی درخواست مسترد کردی.

عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو اصلی قرار دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں نے باقاعدہ نکاح نامے کی تصدیق بھی کی۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان تنازع ایک گھر سے پیدا ہوا۔

واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ 2009 میں مشہور اداکارہ نے ایک کیس درج کیا تھا کہ وہ عتیق الر حمان کی بیوی نہیں ھیں۔ اداکارہ نے دعوی کیا تھا کہ نکاح خوان رحمان کی طرف سے نکاح نامہ جعلی قرار دیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ متعلقہ یونین کونسل میں اپنی شادی کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا.درخواست میں میرا نے عدالت کو بتایا کہ ا نہوں نے کبھی شادی کی تصدیق نہیں کی۔

2015 میں عدالت نےعتیق الر حمان کی درخواست پر میرا کے گرفتاری وارنٹ جاری کیۓ تھے.

متعلقہ خبریں