نگران وزیر اعظم کون ہوگا ؟حزب اختلاف اور حکومت اہم نام پر متفق

نگران وزیر اعظم کون ہوگا ؟حزب اختلاف اور حکومت اہم نام پر متفق

نگران وزیر اعظم کون ہوگا ؟حزب اختلاف اور حکومت اہم نام پر متفق 28 مئی 2018 (15:35) 3:35 PM, May 28, 2018

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک ملک کے نگران وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کیمطابق یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب دونوں رہنماؤں نے نگران وزیر وزیراعظم کے نام کو چننے کیلئے آخری ملاقات کی، اور اسکااپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔ یہ ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان چھٹی تھی، جو ابھی تک اتفاق رائے میں ناکام رہے تھے۔

میٹنگ سے قبل میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما شاہ نے کہا کہ انہیں امید کی آج اتفاق رائے ہو جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دونوں رہنما نام پر فیصلہ کرنے میں ناکام رہے تو پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعظم کا نام چنے گی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسئلے کے حل پر آمادگی ظاہرکی اورخورشید شاہ کو آج اسلام آباد مدعو کیا۔

متعلقہ خبریں