عالم اسلام کی مشہور درسگاہ جامعہ الزہر کا فلیسطینیوں کے حق میں اچھا اقدام

عالم اسلام کی مشہور درسگاہ جامعہ الزہر کا فلیسطینیوں کے حق میں اچھا اقدام

عالم اسلام کی مشہور درسگاہ جامعہ الزہر کا فلیسطینیوں کے حق میں اچھا اقدام 28 مئی 2018 (13:21) 1:21 PM, May 28, 2018

عالم سلامی کے معروف مذہبی ادارےمصر کے جامعہ الزہر رفاہ سرحد کے ذریعے طبی قافلے کو اتوار کو غزہ کی پٹی پر "فلسطینیوں پر بوجھ کو کم کرنے" کے کیلئے روانہ کر رہا ہے.

فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے قبضے میں موجود اپنے گھروں میں واپس آنے کے حق میں مظاہرہ کیا جس پر اسرائیلی فوج نے 100 مظاہرین کو شہید و زخمی کر دیا۔

الازہر کے گرینڈ امام احمد ا لطیب نے ہدایت کی ہے کہ قافلے کو فوری طور پر برادر ملک روانہ کیا جائے۔

قافلے ہنگامی طبی امداد اور جراحی آپریشنوں کے لئے تقریبا 10 ٹن طبی سامان لےکر جا رہے ہیں۔غزہ کے فلسطینی باشندوں کو مدد اور مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر الطیب نے زور دیا۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دن، مصری صدر عبدالفتاہ السیسی نے پورے ماہ کے لئے رفاہ کی سرحد کھولنے کا حکم دیا تھا۔

غزہ کی پٹی پر رہنے والے 1.8 ملین فلسطینی باشندوں کے لئے رفاہ سرحد بیرونی دنیا کا مرکزی دروازہ ہے۔

 

متعلقہ خبریں