پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے دیں ہیں میں ان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں پاکستانی ہوں- معروف اینکر نے پختونوں کے حق میں بڑی بات کہہ دی۔

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے دیں ہیں میں ان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں پاکستانی ہوں- معروف اینکر نے پختونوں کے حق میں بڑی بات کہہ دی۔

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے دیں ہیں میں ان کے ساتھ ہوں ... 28 مئی 2018 (12:45) 12:45 PM, May 28, 2018

معروف اینکر کرن ناز کا پختونوں کے بارے میں بات کر تے ہوئے کہنا ہے کہ :"پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے دیں ہیں -اسی ہزار لاشوں میں سے سب سے زیادہ لاشیں پختونوں کی گری ہیں -میں پختونوں کے ساتھ ہوں کیونکہ میں پاکستانی ہوں -"کرن ناز نے کہا ہے کہ :"پختون پاکستان کی پہچان ہیں -

اگر وہ پاکستان میں ہیں تو میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں -کیونکہ یہ وہ قلعہ ہیں جس کو عبور کرنا آسان نہیں ہے - ان کے جائز مطالبات ماننے چاہئیں میں ساتھ دوں گی -"ان کا کہنا ہے کہ :"لیکن جو لوگ دشمن کا ہتھیار بنے ان کا ساتھ دیا ان کے جیسے اقدامات کریں ,پھر چاہے وہ کراچی کا الطاف ہو,کے پی کے کا اچکزئی ہو ,یا پھر منظور پشتین ہو ,میں ان کے خلاف آوازاٹھاؤں گی"

متعلقہ خبریں