اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ 28 مئی 2018 (10:55) 10:55 AM, May 28, 2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حزب اللہ کو لبنان کے اندر حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہناہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے اور شام میں اپنے اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کی خطے میں بڑھتی سرگرمیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کا کہ ایران شام کو اپنا اڈہ بنا رہا ہے مگر اسے ایسا کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نیتن یاھو نے کہا کہ ایران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو بھی اپنے مہلک ہتھیار پہنچا رہا ہے۔ اگرہم نےخطرہ محسوس کیا تو حزب اللہ کے لبنان کے اندر گہرائی میں موجود ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں