کام کے لئے صرف ڈیڑھ دو سال ملے اگر پورے 5 سال ملتے تو ہم۔۔۔۔۔ طیارہ ہائی جیک کیس ے وقت نکالے جانے کی وجوھات کیا تھیں ۔نواز شریف اپنے مؤقف پر قائم

کام کے لئے صرف ڈیڑھ دو سال ملے اگر پورے 5 سال ملتے تو ہم۔۔۔۔۔ طیارہ ہائی جیک کیس ے وقت نکالے جانے کی وجوھات کیا تھیں ۔نواز شریف اپنے مؤقف پر قائم

کام کے لئے صرف ڈیڑھ دو سال ملے اگر پورے 5 سال ملتے تو ہم۔۔۔۔۔ طیارہ ہائی جیک ... 28 مئی 2018 (10:45) 10:45 AM, May 28, 2018

 

اسلام آباد(ویب ڈسک) احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرے اٹک قلعہ میں طیارہ ہائی جیک اور اس کیس میں مؤقف ایک ہی ہے اور اُس وقت نکالے جانے کی وجوہات بھی یہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرلاہورجا کر بات کروں گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم نے بجلی کے منصوبے مکمل کیے، سی پیک، کراچی کا امن بحال کیا، ملک سے دہشت گردی ختم کی، موٹروے بنائیں، کوئٹہ ، گوادر، اوربرہان تک موٹروے پہنچ گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی جبکہ 5 سال کی مدت میں کام صرف ن لیگ نے ہی کیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں کام صرف ن لیگ نے ہی کیا ہے، ہم نے اپنے تمام منصوبے مکمل کیے، عمران خان اور پی ٹی آئی بتائیں انہوں نے کون سا منصوبہ مکمل کیا؟ وہ ایک منصوبہ بتا دیں جو مکمل کیا ہو۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم طیارہ ہائی جیک کیس کو مانتی ہے اور نہ ہی موجودہ کیس کو کیونکہ میرے بیانیے اور مؤقف کی ہی جیت ہو گی اور فتح کے علاوہ دوسری منزل ہی کوئی نہیں ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی کا امن ہم نے ٹھیک کیا۔ بھتہ خوری کی وارداتیں ختم ہوئیں جب کہ رمضان المبارک میں 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن آج 45 اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی بجلی دے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے شکوہ کیا کہ ہمیں وقت ہی کتنا ملا صرف 2014 کے دھرنے کے بعد 2016 تک کام کیا اور پھر پاناما شروع ہو گیا۔ ہمیں کام کے لئے صرف ڈیڑھ دو سال ملے اگر پورے 5 سال ملتے تو اور کام کرتے۔

متعلقہ خبریں