ہم انظمام کے خلاف نہیں -ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ فاٹا کی عوام سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن کا بڑا دعوی

ہم انظمام کے خلاف نہیں -ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ فاٹا کی عوام سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن کا بڑا دعوی

ہم انظمام کے خلاف نہیں -ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ فاٹا کی عوام سے ... 28 مئی 2018 (09:47) 9:47 AM, May 28, 2018

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ :"قادر خان بلوچ صاحب کے ساتھ میرے بڑے اچھے تعلقات ہیں - جب کراچی میں رینجرز تھے تب سے ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں - یہ خود میرے پاس بیس بائیس نکات لے کر آئے تھے اور کہا تھا کہ یہ پڑھو اس پر ہمارا اتفاق ہے -ان نکات کو میں نے فاٹا کے جرگے سے منظور کرایا -اور اس طرح یہ مسئلہ حل ہو گیا -" ان کا کہنا تھا کہ:" آج اس مسئلے کو پھر اٹھایا جا رہا یے -یہ جھگڑا ہمارا تھا -دو اتحادیوں کا تھا- معاملات ہمارے بیچ طے ہو گئے تھے -لیکن آج اپوزیشن اپنی رائے کو استعمال کر کے ہمیں دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے -" مولانا صاحب جا کہنا تھا کہ :" میرا خیال ہے کہ انتخاب اور الیکشن میں جیتنا اتنا اہم نہیں جتنا ملک کو بچانا اہم ہے -

اگر آپ ملک کو نہیں بچانا چاہتے تو کل کو آپ زمہ دار ہوں گے فاٹا میں جو جھگڑا ہو گا -سرحدات میں جو جنگ ہو گی کشمیر کا مسئلہ اور پیچیدہ ہو گا -اسکے آپ زمہ داریوں گے ھ" مولانا صاحب نے کہا کہ :" ہم انظمام کے خلاف نہیں - ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ فاٹا کی عوام سے پوچھا جائے -اگر وہ انظمام چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ''

متعلقہ خبریں