سابق آئی ایس آئی چیف کو بتانا پڑے گا کہ قومی سلامتی سے متعلق ایسی باتیں کیوں لکھی؟سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جی ایچ کیو جائیں گے

سابق آئی ایس آئی چیف کو بتانا پڑے گا کہ قومی سلامتی سے متعلق ایسی باتیں کیوں لکھی؟سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جی ایچ کیو جائیں گے

سابق آئی ایس آئی چیف کو بتانا پڑے گا کہ قومی سلامتی سے متعلق ایسی باتیں ... 28 مئی 2018 (03:52) 3:52 AM, May 28, 2018

سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 28 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی طلب کر لیے گئے۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ان کی کتاب سپائی کرونیکلز میں ان سے منسوب باتیں درست ہیں یا نہیں؟فوجی ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر اسد درانی آج جی ایچ کیو میں وضاحت دیں گے۔

سابق آئی ایس آئی چیف کو بتانا پڑے گا کہ قومی سلامتی سے متعلق ایسی باتیں کیوں لکھی؟ کس کے کہنے پرلکھی ؟ ان کا مقصد کیا ہے؟ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں انہیں کورٹ مارشل کا سامنا بھی کرناپڑسکتا ہے۔

اسد درانی نے اے ایس دلت کے ساتھ ملکر اسپائی کرانیکلز نامی کتاب تحریر کی ہے، جس میں کارگل اور کشمیر سے متعلق بڑے انکشافات کئے گئے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق اگر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی وضاحت میں فوجی حکام کو مطمئن نہ کر سکے اور ملٹری کوڈ آف کندیکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ء کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں